فافن نے رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو شفاف قرار دے دیا

ہفتہ 14 ستمبر 2024 22:29

فافن نے رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو شفاف قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2024ء) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 میں ضمنی انتخاب کو شفاف قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

فافن رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ووٹوں میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، رحیم یار خان ضمنی انتخاب میں رجسٹرڈ ووٹرز میں 2 لاکھ 88 ہزار 113مرد اور 2 لاکھ 38 ہزار 860 خواتین شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے۔