کوشش ہے وہ ترامیم لائیں جن پر ساری جماعتیں متفق ہوں، پی ٹی آئی کو بھی رویہ تبدیل کرنا چاہیئے، خورشید شاہ کی اپیل

اتوار 15 ستمبر 2024 13:25

کوشش ہے وہ ترامیم لائیں جن پر ساری جماعتیں متفق ہوں، پی ٹی آئی کو بھی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2024ء) سینئر سیاستدان اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ کوشش ہے کہ وہ ترامیم لائیں جن پر ساری جماعتیں متفق ہوں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کی راہداری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ وہ ترامیم لائیں جن پر ساری جماعتیں متفق ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ قانون سازی کے لیے پی ٹی آئی کو بھی رویہ تبدیل کرنا چاہیے۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں ، کوشش کررہے ہیں کہ یہ معاملہ حل ہو جائے۔