ایس ایس پی آپریشنز سے پولیس افسران کی ملاقات،خواتین پر تشدد کے واقعات کا جائزہ لیا

اتوار 15 ستمبر 2024 20:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2024ء) ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسن رضا کھاکھی سے اتوار کے روز پولیس افسران نے ملاقات کی ۔ملاقات میں خواتین پر تشدد اور ہراسگی کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ملتان کے ایس ایچ اوز، ریڈرزایس پیز، ریڈرز ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران میٹنگ میں شریک ہوئے۔ایس ایس پی آپریشنز حسن رضا کھاکھی نے VWPS سے متعلق پینڈنگ کالز کا بھی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے خواتین پر تشدد، ہراسگی و دیگر واقعات سے متعلق موصول ہونے والی کالز پر فوری کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ۔