Live Updates

آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کا امکان

پیر 16 ستمبر 2024 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2024ء) ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرِ موسمیات نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہوا کا ایک شدید کم دباؤ موجود ہے، ڈیپ ڈیپریشن سائیکلون بننے سے پہلے کا ایک مرحلہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ 20 یا 21 ستمبر تک یہ سسٹم بھارتی گجرات اور راجستھان پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیرِ اثر آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں، یہ سسٹم بارش کا سبب بنے گا یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔#

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :