
حکومت کے آئینی ترمیم کے مسودے سے ثابت ہوگیا کہ اصل حملہ عدلیہ کے نظام پر ہونا ہے
سپریم کورٹ کے متوازی عدالت بنانے سے بڑا حملہ نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ خود ایک فیڈرل آئینی کورٹ بھی ہے، پارلیمان سپریم کورٹ کے متوازی عدالت کیلئے قانون سازی نہیں کرسکتی۔ رہنماء پی ٹی آئی سینیٹر حامد خان
ثنااللہ ناگرہ
پیر 16 ستمبر 2024
23:26

(جاری ہے)
آپ کہاں سے نئی وفاقی آئینی عدالت لے آئیں گے۔ فیڈرل شریعہ کورٹ بھی سپریم کورٹ کے ماتحت ہے۔ پارلیمان کو استحقاق نہیں کہ سپریم کورٹ کے متوازی عدالت کھڑی کرنے کیلئے قانون سدازی کرے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء طارق فضل چوہدری نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا موجودہ عدالتی سسٹم جس کے تحت 15 ، 15 سال فیصلے نہیں ہوتے وہ پسند ہے؟ کیا ایف آئی آرز اور پراسیکیوشن کا طریقہ کار پسند ہے؟ اگر اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک جج ایک فیصلہ دیتا ہے جب دوسرا جج 15 فیصلے کرتا ہے ایک فیصلہ کرنے والے جج کا احتساب ہونا چاہیے یا نہیں؟ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ قاضی فائز عیسیٰ سے کیا مسئلہ ہے؟ ادارے اہم ہوتے ہیں افراد اہم نہیں ہوتے، قاضی فائزعیسیٰ نے خود کہہ دیا ہے کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے، آئینی عدالت تو ابھی تک بنی نہیں تو پھر وہ کیسے لگ جائیں گے۔
سپیرم کورٹ میں 61 ہزار کیسز زیرالتواء پڑے ہیں۔ پچھلے ایک سال میں سپریم کورٹ میں جو کیسز سنے گئے ان میں ٹیکر بنانے والے کیسز اور عام آدمی کے کیسز کی تعداد بتا دیں۔مزید اہم خبریں
-
جاپان میں نئی مخلوط حکومت اور پہلی خاتون وزیرِ اعظم
-
حکومت زرعی ترقی اور قومی پیشرفت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی پابند ہے، رانا تنویر حسین
-
شرجیل میمن کے صاحبزادے راول شرجیل میمن کو سندھ میمن اتحاد کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا
-
لاہورکا فضائی معیار انتہائی خراب، آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا
-
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
-
وزیراعظم کی دیوالی پرہندو برادری کو مبارک باد
-
دبئی میں ڈلیوری بائیکس کیلئے نئی ٹریفک پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
-
سعد رضوی کی تلاش میں پیشرفت، پنجاب حکومت نے ٹھکانے کا پتہ چلا لیا
-
لاہور میں سموگ کے باعث موٹرسائیکل سواروں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار
-
قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے بیان سے 'بارڈر' کا حوالہ ہٹا دیا
-
حیدرآباد،فتنہ الہندوستان کے روپوش 2دہشتگرد گرفتار
-
قومی ایئر لائن 25اکتوبر سے اسلام آباد اور مانچسٹر کے درمیان پروازیں شروع کر گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.