عظمی بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف درخواست پر سماعت ،ڈی جی ایف آئی اے ذاتی حیثیت میں طلب
بدھ 18 ستمبر 2024 15:38
(جاری ہے)
ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ متہ پولیس اسٹیشن نے ملزم حیدر کو گرفتار کیا۔
چیف جسٹس مس عالیہ نے کہا کہ آپ راہداری ریمانڈ مانگ رہے تھے لیکن آپ نے ملزم حیدر کو گرفتار ہی نہیں کیا،راہدری ریمانڈ اس وقت لیا جاتا ہے جب ملزم آپ کی کسٹڈی میں ہوتا،ملزم متہ پولیس اسٹیشن کے پاس ہے آپ راہداری ریمانڈ مانگ رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرنے گئے تو ایس ایچ او متہ نے بتایا ضمانت ہوچکی ہے،ملزم نے اب لاہور کی سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کروالی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ لوگ اتنے سادہ ہیں ،پولیس نے بتایا کہ ضمانت ہوئی ہے تو آپ نے مان لیا،آپ کا زور اِدھر چلتا ہے ،پنجاب میں جس کو دل چاہا گرفتار کرلیا۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ خیبر پختواہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی۔چیف جسٹس مس عالیہ نے کہا کہ اس مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت دی،آپ کی ایف آئی آر کا ملزم تھا آپ نے گرفتاری ڈالی نہیں پولیس نے پیش کروا کر کیسے جوڈیشل کروایا۔آپ کی ایف آئی آر میں ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیسے منظور کی،آپ کا تفتیشی کہاں تھا ،متہ پولیس سے آپ نے اپنا ملزم کیوں نہیں لیا۔ابھی تو میں نے ایکس (ٹویٹر)پر لیگل بحث سننی تھی۔چیف جسٹس مس عالیہ نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آپ کا سربراہ رپورٹ سمیت پیش ہو،یہ کمپرومائزڈ سسٹم نہیں چلے گا۔ عدالت نے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی ۔مزید قومی خبریں
-
سانحہ پمز کے ذمہ داروں کیخلاف اگلے 2سے 3دن میں مقدمات درج ہونا شروع ہوں گے، طارق فضل چوہدری
-
راولپنڈی میں بغیر سیفٹی گرِل نالے نے ایک اور معصوم کی زندگی نگل لی
-
مکہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تعاون کو اتحادِ امت کی قوت میں تبدیل کر سکتا ہے،طاہر اشرفی
-
انسانیت کی بھلائی کے لئے جو بھی ادارہ کام کرے گا اس کے ساتھ ہوں‘ گورنر پنجاب
-
این سی سی آئی اے کے ساتھ چھاپوں کے دوران 6 لاکھ افراد کے بائیو میٹرک برآمد ہوئے،چیئرمین پی ٹی اے
-
ماں نے دو ماہ کے بچے کو مبینہ طور پر نالے میں پھینک کر قتل کر دیا
-
گورنر خیبرپختونخوا کا شمالی وزیرستان میں 15 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
گورنر خیبرپختونخوا کا پیپلز ٹریڈرز ونگ کے سابق صدر سکندر اقبال کی والدہ کی وفات پر تعزیت
-
خیبر پختونخوا کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی بھی انتہائی ضروری ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
پنجاب: دھی رانی پروگرام کے تحت 5 ہزار اجتماعاتی شادیاں
-
مریم نواز شریف کے پنجاب میں انسانوں کیساتھ ساتھ جانوروں کا بھی احساس، چند ماہ میں 34 لاکھ مویشیوں کا علاج، موبائل ہسپتال فلیٹ قائم
-
لاہور: پولیس کے لیے جدید باڈی کیمروں کی پہلی کھیپ موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.