آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات

روائتی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ، روسی نائب وزیراعظم کی انسداد دہشتگردی کیلئے افواج پاکستان کی کوششوں کی تعریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 ستمبر 2024 22:06

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2024ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیراعظم نے ملاقات کی، جس میں روائتی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیراعظم نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سکیورٹی اور باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف نے روس سے روائتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے سکیورٹی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا گیا۔ روسی نائب وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی کیلئے افواج پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ روسی نائب وزیراعظم نے خطے میں فروغ امن کیلئے افواج پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔