مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم پاکستان نے نئے صوبوں کا مطالبہ کردیا
ہرالیکشن میں نئے صوبے کا نعرہ لگا کرعوام کوبیوقوف بنایا جاتا ہے.طارق بشیرچیمہ‘ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبے کی تو حمایت کرتی ہے لیکن سندھ میں نیا صوبہ بنانے کی مخالفت کرتی ہے نئے صوبوں کے لیے دوتہائی اکثریت سے قراردادمنظور کروائی جائے.خواجہ اظہارالحسن
میاں محمد ندیم جمعرات 19 ستمبر 2024 15:40
(جاری ہے)
طارق بشیرچیمہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے سب ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں بہاولپور کے لوگوں نے متفقہ آئین پر دستخط کیے تھے ہمیں جنوبی پنجاب صوبے سے کوئی اختلاف نہیں، تخت لاہور کے بعد اب ملتان کے جوتے کھانا شروع کر دیں بہاولپور صوبے کی حیثیت بحال کی جائے انہوں نے کہا کہ بہاولپورسٹیڈیم میں عمران خان نے بھی صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا، پیپلزپارٹی نئے صوبے کا نعرہ صرف ملتان کی حد تک لگاتی ہیں، الیکشن میں نئے صوبے کا نعرہ لگا کر لوگوں کوبیوقوف بنایا جاتا ہے.
ایم کیوایم پاکستان کے راہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ملک میں مزید صوبے بننے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی‘ دنیا کے تمام ممالک میں نئے صوبے بنائے جا رہے ہیں پاکستان کے چاروں صوبوں میں آبادی بڑھ رہی ہے پورے ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں. انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبے کی تو حمایت کرتی ہے لیکن سندھ میں نیا صوبہ بنانے کی مخالفت کرتی ہے ساری لڑائی اقتداراور پیسے کی ہے رہنما ایم کیو ایم نے کہاکہ مزید صوبے بننے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی بدقسمتی سے بیوروکریسی میں بھی لوگ نئے صوبوں کے حامی نہیں ہے ملک میں منصفانہ مردم شماری کا نہ ہونا بھی سنگین مسئلہ ہے، اٹھارویں ترامیم کے فارمولے کومدنظررکھ کرہی مزید صوبے بنائے جائیں، اس سے وفاق بھی مضبوط ہوگا. خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ نئے صوبوں کے ساتھ وسائل کی تقسیم کا فارمولا بھی طے کرنا ہوگا، صوبوں کے درمیان اب پانی کا جھگڑا شروع ہوگیا ہے، ایم کیوایم نے ہمیشہ مقامی حکومتوں کے بااختیار ہونے کا مطالبہ کیا ہے، یونین کونسل بااختیار ہوں گی تو صوبوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ چین،سنگاپور میں نئے صوبے بن رہے ہیں، پیپلزپارٹی کبھی نہیں چاہے گی کہ سندھ میں نیا صوبہ بنے، سول سوسائٹی کو بھی نئے صوبوں کے لیے اپنا رول ادا کرنا ہوگا، نئے صوبوں کے لیے دوتہائی اکثریت سے قرارداد آنی چاہیے.مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ ، ٹی آئی انٹرا پارٹی نظرثانی کی درخواست پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی
-
اپوزیشن کو کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پرکوئی احتجاج نہ کیا جائے
-
سردی آ نہیں رہی، سردی آ گئی ہے!
-
پیپلزپارٹی چاہتی کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے کرکے آئینی ترمیم کی جائیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پر سپریم کورٹ کے الوداعی ڈنر سے معذرت کرلی
-
ملک کے ساڑھے 9 کروڑ افراد کا غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کا انکشاف
-
رانا مشہود احمد خان کی بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس اور تاجکستان کے آئین کی 30ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت
-
میانمار: ہمسایہ ممالک قیام امن کی کوششوں میں مدد کریں، گوتیرش
-
پی ٹی اے کا موبائل فون آپریٹروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ملک بھرمیں موبائل کیواوایس سروے
-
تحریک انصاف کا 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں بھرپور احتجاج کا اعلان
-
اسلام آباد پولیس نے جنونی جتھے کا لاشیں گرانے کا منصوبہ ناکام بنایا، اسلام آباد پولیس کے مسائل حل کرنے کیلئے مالی وسائل سمیت ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
3 ارب کے اضافی ٹیکس، ایمنسٹی اسکیموں پرپابندی ، نئے آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.