روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے ترسیلات زرکا حجم 8.581 ارب ڈالر سے متجاوز

اگست میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے 165ملین ڈالر زرمبادلہ ارسال کیا گیا

جمعرات 19 ستمبر 2024 20:31

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے ترسیلات زرکا حجم 8.581 ارب ڈالر سے متجاوز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2024ء) روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.581ار ب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔اعدادوشمار کے مطابق اگست 2024میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے 165ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعد ستمبر 2020سے لے کر اب تک ان اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 8.581ارب ڈالر ہو گیا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے اب تک ملک میں 1.495ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔سمندر پار پاکستانیوں نے نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹ میں 370ملین ڈالر ، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹ میں 638ملین ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 41ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اگست 2024میں مزید 11515سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کھولے جس کے بعد ان اکائونٹس کی مجموعی تعداد 7لاکھ 35ہزار 113ہو گئی ہے۔