زمبابوے کے سفیر کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

جمعرات 19 ستمبر 2024 21:27

زمبابوے کے سفیر کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2024ء) زمبابوے کے سفیر تیتوس مہلیسوا جوناتھن ابو باسوتو نے اسلام آباد میں وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوابازی خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان مشترکہ اقدار اور جدوجہد کی مشترکہ تاریخ پر مبنی دوطرفہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے زمبابوے کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔دونوںفریقین نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں اسے مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :