رئوف حسن کا نام ای سی ایل اور پی سی ایل سے نکالنے کے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

جمعرات 19 ستمبر 2024 23:06

رئوف حسن کا نام ای سی ایل اور پی سی ایل سے نکالنے کے درخواست پر فریقین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن کا نام ای سی ایل اور پی سی ایل سے نکالنے کے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن کا نام ای سی ایل اور پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ رئوف حسن کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔