برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو کورین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 19 ستمبر 2024 20:10

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2024ء) برطانیہ کی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو نے چینی حریف یو یوان کو شکست دے کر کورین اوپن کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، 21 سالہ راڈاکانونے ابتدائی سیٹ میں ہی حریف کھلاڑی کو دبائو میں رکھا ۔ انہوں نے یو یوان کو 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر سیول میں کھیلے جارہے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

2021ء کی یو ایس چیمپئن ، ورلڈ نمبر 70 کا سیمی فائنل مرحلے کے لئے جمعہ کے روز ڈاریا کساٹکینا کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ کوارٹر فائنل میں فتح کے بعد ایما راڈوکانو نے اگلے مرحلے کے مقابلے کے حوالے سے کہا کہ میرے خیال میں اس طرح کے کورٹس کساٹکینا کے لئے سود مند ہیں جہاں بائونس زیادہ ہوتا ہے۔ لیکن میرا مقابلہ جب کسی بہترین حریف سے ہوتا ہے تو مجھ میں اعتماد پیدا ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا میچ ہے جہاں میرے پاس کھونے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :