Live Updates

ویمنز ورلڈ کپ؛ پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سری لنکن محکمہ موسمیات کی آج کولمبو میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 5 اکتوبر 2025 14:20

ویمنز ورلڈ کپ؛ پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کولمبو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2025ء ) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، بھارتی ویمن ٹیم نے بھی مینز ٹیم کی طرح پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہیں کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان کی طرف سے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، اس موقع پر قومی ویمن ٹیم کی کپتان نے کہا کہ کوالیفائر میں اچھا کیا تھا کوشش ہوگی کہ آج بھی بہتر پرفارم کریں۔

بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کے محکمہ موسمیات کی طرف سے آج کولمبو میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، تاہم میچ کے آغاز سے قبل تو بارش نہیں ہوئی لیکن کسی بھی وقت بارش شروع ہونے کا امکان موجود ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔


Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات