Live Updates

محمد رضوان ٹریننگ کیمپ چھوڑ کر فرسٹ کلاس میچ کھیلنے پشاور روانہ

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 22:55

محمد رضوان ٹریننگ کیمپ چھوڑ کر فرسٹ کلاس میچ کھیلنے پشاور روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2025ء)ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت ملنے لگی، محمد رضوان ٹریننگ کیمپ چھوڑ کر فرسٹ کلاس میچ کھیلنے پشاور روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے ٹیم مینجمنٹ کو فرسٹ کلاس میچ کھیلنے کی درخواست کی، وہ جنوبی افریقہ سیریز سے قبل فرسٹ کلاس میچ کھیلنا چاہتے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ محمد رضوان کو ٹیم مینجمنٹ نے فرسٹ کلاس میچ کھیلنے کی اجازت دے دی جو اب پشاور کی نمائندگی کریں گے۔یاد رہے قائداعظم ٹرافی کا میچ پشاور اور سیالکوٹ ریجن کے درمیان 6 اکتوبر کو پشاور میں شیڈول ہے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات