Live Updates

آج کل جو بچہ پی ایس ایل میں ففٹی مار دے وہ کہتا ہے پاکستان کھلا دو : احمد شہزاد

ہم ایک دو دن میں پلیئر نہیں بنے، کوئی سفارش نہیں تھی دھکے کھائے ہیں، جدوجہد کی ہے: سابق کرکٹر کی پوڈکاسٹ میں گفتگو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 5 اکتوبر 2025 15:01

آج کل جو بچہ پی ایس ایل میں ففٹی مار دے وہ کہتا ہے پاکستان کھلا دو : ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اکتوبر 2025ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے جیو پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل جو بچہ پاکستان سپر لیگ میں 50 رنز کرتا ہے تو کہتا ہے پاکستان کھلا دو، اس لیے پاکستان ٹیم کا یہ حال ہوا ہے۔ 
احمد شہزاد نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ جہدوجہد اور کرکٹ سے متعلق کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔

 
اپنی کرکٹ کی شروعات سے متعلق سوال پر کہاکہ 7 یا 8 ویں کلاس میں تھا تو کلب کی طرف سے کھیلتا تھا، کرکٹ کا جنون تھا، میری ساری ضروریات والدہ پوری کرتی تھیں، گھنٹہ پیدل چل کر گراؤنڈ جاتا تھا اور نیٹ میں کھیلتا تھا، سب سے پہلے پہنچ کر اس جگہ کو پانی دیتا تھا۔ 
ان کا مزید کہنا تھاکہ آج کل بچہ اٹھتا ہے کہتا ہے پی ایس ایل کھیلنی ہے اور ایک 50 رنز کرتا ہے تو کہتا ہے پاکستان کھلا دو، اس لیے پاکستان ٹیم کا یہ حال ہوا ہے، ہمارے دور میں ایک پروسیس تھا، ہم نے پوری پوری زندگی کرکٹ کیلئے دی ہے، ایک دو دن میں پلیئر نہیں بنے، کوئی سفارش نہیں تھی دھکے کھائے ہیں، جدوجہد کی ہے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہماری قوم میں مسئلہ آیا ہوا ہے، ترقی سے جلتے ہیں، ہم ایک دوسرے کو اوپر جاتا ہوا نہیں دیکھ سکتے، گھر میں بیٹھا نہیں دیکھ سکتے، نیچے کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 
سیلاب متاثرین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ میں لوگوں کے کام آنا چاہتا تھا، لوگوں نے عزت دی ان کے کام آنا چاہتا تھا، میں چاہتا تھا مرنے سے پہلے اس طرح کا کام کروں، کرکٹ سے اس لیے سائیڈ پکڑی اپنے بہن بھائیوں کی خدمت میں گزاروں۔ 
انہوں نے اعلان کیا کہ ہم 100 گھر تعمیر کریں گے، کے پی سے 5 یتیم بچوں کو گود لیں گے اور مکمل کفالت کریں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات