Live Updates

تمام کھلاڑی اپنی محنت اورٹریننگ پریقین رکھیں، بابراعظم

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 22:55

تمام کھلاڑی اپنی محنت اورٹریننگ پریقین رکھیں، بابراعظم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ صرف یقین کا کھیل ہے، جتنے بھی میچز کھیلیں اپنی ٹریننگ پر یقین رکھیں۔بابر اعظم نے لاہور کے مقامی اسکول کے اسپورٹس گالہ میں شرکت کی اور تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سابق کپتان نے کہا کہ جتنے بھی کھلاڑی ہیں وہ اپنی محنت پر یقین رکھیں، صرف یقین کا کھیل ہے، جتنے بھی میچز کھیلیں اپنی ٹریننگ پر یقین رکھیں۔انہوں نے کہا کہ جو بچے اتنا پیار دیتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں، ان کا شکریہ، ایسی ہی سپورٹ مجھے اور پوری پاکستانی ٹیم کو چاہیے، پاکستان ٹیم اور کرکٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات