Live Updates

محمد عامر نے سرفراز احمد کو پی سی بی کے سلیکشن معاملات میں شامل کرنے کی تجویز کی حمایت کردی

اتوار 5 اکتوبر 2025 20:50

محمد عامر نے سرفراز احمد کو پی سی بی کے سلیکشن معاملات میں شامل کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سرفراز احمد کو پی سی بی کے سلیکشن معاملات میں شامل کرنے کی تجویز کی حمایت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں سلیکشن کمیٹی کی ممکنہ ذمہ داری ملنے کے حوالے سے محمد عامر نے کہا کہ سرفراز احمد کو اگر سلیکشن میں کوئی ذمہ داری دی جاتی ہے تو یہ درست قدم ہوگا۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد بہت اچھے دیانتدار انسان ہونے کے ساتھ موجودہ کھلاڑیوں کی خوبیوں اور خامیاں جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک میڈیا رپورٹس میں ہی سرفراز احمد کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنائے جانے کا سنا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں محمد عامر نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ واپس لینے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وقت نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہے۔محمد عامر نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ کا فائنل کھیلا، دعا ہے اس کمبی نیشن کو مزید بہتر بنا کر پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلے اور چیمپئن بنے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات