Live Updates

ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دے دیا

ایک روزہ کرکٹ میں بھارتی ٹیم پاکستان ویمن کے خلاف پہلی بار آل آؤٹ ہوئی، ڈیانا بیگ کی 4 وکٹیں

Sajid Ali ساجد علی اتوار 5 اکتوبر 2025 19:11

ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دے دیا
کولمبو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2025ء ) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دے دیا۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے اس میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 247 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بھارتی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والی پراتیکا راول اور سمرتی مندھانا نے بالترتیب 31 اور 23 رنز بنائے، ہرلین دیول نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کپتان ہرمن پریت کور 19، جمیما روڈریگز 32، دیپتی شرما 25، سنہ رانا 20 اور وکٹ کیپر بلے باز رچا گھوش نے 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس کے باعث بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم 50 ویں اوور کی آخری گیند پر 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ایک روزہ کرکٹ میں بھارتی ٹیم پاکستان ویمن کے خلاف پہلی بار آل آؤٹ ہوئی ہے، قومی ویمنز ٹیم کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سعدیہ اقبال، فاطمہ ثنا نے 2،2 اور رامین شمیم، نشرا سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات