اسرائیل کا 15 سال پہلے پیجرز کو اڑانے کا منصوبہ بنانے کاانکشاف

اسرائیل نے بہت سی فرضی کمپنیاں بنائی تھیں جن کا تعلق پیجرز کی تیاری سے تھا،امریکی انٹیلی جنس

ہفتہ 21 ستمبر 2024 13:18

اسرائیل کا 15 سال پہلے پیجرز کو اڑانے کا منصوبہ بنانے کاانکشاف
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2024ء) امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے 15 سال قبل لبنان میں وائرلیس ڈیوائس پیجر میں دھماکوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل 15 سالوں سے لبنان میں پیجرز کو دھماکوں اڑانے کی تیاری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک ذریعے کے حوالے سے کہا گیا کہ اسرائیل پیجرز کی تیاری میں ملوث ہے جو لبنان کے مختلف علاقوں میں پھٹے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بہت سی فرضی کمپنیاں بنائی تھیں جن کا تعلق پیجرز کی تیاری سے تھا۔ ان کمپنیوں کے کچھ ملازمین کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ کس کے لیے کام کر رہے ہیں۔