جوہرآباد،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے ملزم کو سزائےموت اور پانچ لاکھ روپے ادائیگی معاوضہ کی سزا سنادی

ہفتہ 21 ستمبر 2024 16:56

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2024ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآباد نے تھانہ کٹھہ سگھرال کے مشہور مقدمہ قتل کے ملزم کو سزائےموت اور پانچ لاکھ روپے ادائیگی معاوضہ کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

موضع ڈھاک جنجوعہ کے رہائشی ملزم قیصر نے ایک شخص محمد نوید کے ساتھ مل کر 2021ء میں دیرینہ عداوت کی بنا پر فائرنگ کر کے محمد محسن ولد حسن جنجوعہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔پولیس تھانہ کٹھہ سگھرال نے مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا اورملزم قیصر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا جبکہ محمد نوید وقوعہ کے بعد فرارہوگیا،عدالت اسے اشتہاری قرار دی چکی ہے۔\378