سکھر کے سنیئر صحافی و سابق صدر سکھر پریس کلب مرحوم چوہدری ارشاد گوندل کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام

ہفتہ 21 ستمبر 2024 19:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2024ء)سکھر کے سنیئر صحافی و سابق صدر سکھر پریس کلب مرحوم چوہدری ارشاد گوندل کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے (نجی ٹی وی ) کے دفتر میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان سمیت مرحوم کے سوگواروں ،سکھر پریس کلب کے آصف ظہیر لودھی ، ایس یو جے کے امداد بوزدار ، جاوید جتوئی ، احقر رضوی ، شہزاد تابانی ، سلیم سہتو ، شاہد علی خان ، یاسر فاروقی ، جمیل احمد ، جاوید گھنیو ، سمیت دیگر صحافی تنظیموں کے رہنمائوں ، سکھر پریس کلب کے ممبران و معزز شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم صحافی چوہدری ارشاد گوندل کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعائے خیر کی گئی۔