ْچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ملک کی امیدوں کا مرکز ہیں،شگفتہ نورین کاظمی

اتوار 22 ستمبر 2024 13:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2024ء) نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ آزاد جموں وکشمیر شگفتہ نورین کاظمی نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ملک کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ مرتضی وہاب کی ترجمان چیئرمین بلاول بھٹو تعیناتی احسن اقدام ہے۔ فوزیہ وہاب مرتے دم تک شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ رہیں مرتضی وہاب بھی اپنی والدہ کی پرچھائیں ہیں۔

میئر کراچی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ کراچی کے عوام کراچی کو بدلتا دیکھیں گے۔ مرتضی وہاب نے کراچی کا مقدمہ جیت لیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی کے حقیقی وارث ہیں۔وفاقی حکومت بھی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صلاحیتوں کی معترف ہوگئی وہ سیاسی جمود توڑ رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کا وہ پہیہ ہے جو قیام سے ابتک ملک کو آمریت کے زہر سے نکالنے میں تریاق کا کام کرتی رہی ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر مرتضی وہاب جوان اور سیاسی بصیرت کے ساتھ ساتھ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کو جانتے ہیں اب ملک اور کراچی کے نصیب کھلیں گے۔ کراچی کی سڑکیں اور انفرا اسٹرکچر درست ہونے جا رہا ہے۔ مخالفین دیکھتے رہ جائیں گے۔ پیپلز پارٹی چھوڑ کر جانے والے سیاسی مبصر بن کر تجزیے کرتے ہیں وہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سوچ کو چھو بھی نہیں سکتے۔

شہیدوں کا لہو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی رگوں میں رچا بسا ہے وہی ملک کو سیاسی بصیرت سے بحران سے نکالیں گے۔ تاریخ کا مورخ آصف علی زرداری کے شہید بھٹو کے ریفرنس اور سپریم کورٹ بالخصوص قاضی فائز عیسی جیسے جانباز ججز اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جمہوری اور سچ پر مبنی تقاریر کو آئینہ دکھاتا رہے گا۔ مرتضی وہاب کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔ امید کرتے ہیں انکی صلاحیتیں پارٹی اور کراچی کے عوام کو ایک نئی جدت اور بہتر کراچی فراہم کریں گے۔