حق پرست ارکان اسمبلی جاوید حنیف میو،نجم مرزاکی کاوشوں سے لانڈھی یوسی10نکاسی آب کادیرینہ مسئلہ حل لائن ڈالنے کا آغاز

اتوار 22 ستمبر 2024 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2024ء) وہ آئے اور کر دیکھایا متحدہ کا نسب العین عوامی خدمت کیونکہ اپنوں کے کام اپنے ہی آتے ہیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 233 جاوید حنیف میو ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 94 نجم مرزا کی کاوشوں سے یوسی 10 لانڈھی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا کورنگی نمبر ساڑھے پانچ واٹر پمپنگ اسٹیشن سے 4 پول تک عرصہ دراز سے نکاسی آب کی لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کی وجہ سے روڈ پر نکاسی آب کا پانی جمع تھا اور لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا تھا جس پر یہ لائن ڈالنے کا آغاز ہوا اور آج اس نکاسی آب کی لائن اور یاسین تھلے والی نکاسی آب کی لائن پر رنگ سلیب رکھے گئے جس کا وسیم الدین میو، کوآرڈینٹر برائے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 233 جاوید حنیف میو نے وزٹ کیا اس موقع پر بڑی تعداد میں علاقہ عوام موجود تھے جنہوں نے اپنے دیرینہ مسئلے کے حل پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 233جاوید حنیف میو، ٹان آرگنائزر کورنگی ٹان ساجد راجپوت ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 94 نجم مرزا ، کوآرڈینیٹر وسیم الدین میو ، کا شکریہ ادا کیا، دعائیں دیں اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق میں نعرے لگائے، اس موقع پر جوائنٹ یوسی آرگنائزر فرمان سنی ،عامر قائم خانی ، شکیل اور اراکین یوسی کمیٹی بھی موجود تھے ۔