گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب بھرمیں 1335 ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق، 1431زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

پیر 23 ستمبر 2024 18:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2024ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب بھرمیں 1335 ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق جبکہ 1431زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1335 ٹریفک حادثات پر رسپانڈ کیا جن میں 685 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،746 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بر وقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 77 فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق 234 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت269 متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد103حادثات میں 113 متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان 95 حادثات میں 88 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبر پر رہا۔