لیسکو کی کارروائی، کروڑوں روپے کی بجلی چوری میں ملوث ملزم گرفتار

جمعرات 26 ستمبر 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی بجلی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کروایا۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ای سدرن سرکل محمد حسین اور ایکسیئن کوٹ لکھپت معراج خالد کی ہدایت پر ایس ڈی او اسماعیل نگر نے پولیس کے ہمراہ شیروانی کالونی اور اتحاد کالونی میں چیکنگ آپریشن کیا،اس دوران پلاسٹک فیکٹری میں بجلی کی بڑی چوری پکڑی گئی، ملزمان غیر قانونی کنکشن کے ذریعے 5مشینیں چلا رہے تھے، ملزمان نے بجلی چوری کی مد میں ادارے کو 30ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا، فیکٹری مالک ذوالفقار علی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔