جنوبی پنجاب ، لودہراں کی بچیوں کی کھیلوں میں شرکت خوش آئند ہے، جہانگیر ترین

خواتین کرکٹرز کا معیار اور پرفارمنس بہترین ہورہے ہیں، علی ترین

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان ہفتہ 28 ستمبر 2024 17:27

لودھراں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر 2024ء ) جہانگیر خان ترین نے ترین کرکٹ اکیڈمی میں خواتین کرکٹرز سے ملاقات کی, ملتان سلطانز کے مالک علی ترین بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب بالخصوص لودھراں کی بچیوں کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت خوش آئند ہے۔ کھیلوں میں حصہ لینا نہ صرف تفریح بلکہ بچیوں کی صحت کے لئے اہم ہے۔

اس خطے کی بچیوں کی کرکٹ میں کامیابی کا سہرا علی خان ترین کے سر جاتا ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ علی ترین فلاحی منصوبوں کے ساتھ پورے جذبے سے سپورٹس کو فروغ دے رہے ہیں۔ علی خان ترین نے کہا کہ جب سے ہم نے کرکٹ اکیڈمی اور خواتین کرکٹ کے فروغ پر کام شروع کیا ہے پسماندہ علاقوں کی خواتین کرکٹرز کا معیار اور پرفارمینس بہتر سے بہتر سے ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ترین کرکٹ اکیڈمی کی خواتین کرکٹرز شہر بانو، نسرین اشرف، سویرا ظفر، رامین روشن نے نیشنل کیمپ ملتان، پی سی بی انڈر 19 ٹورنامنٹس اور پی سی بی کے تحت قومی سطح کے مختلف ٹورنامنٹس میں حصہ لے چکی ہیں۔علی خان ترین نے خواتین کرکٹڑز کو بیٹس بطور تحفہ دیے جو وہ انگلینڈ سے خصوصی طور پر ان بچیوں کے لئے لیکر آئے ہیں۔ علی ترین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کرکٹرز کو کرکٹ کٹس سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر علاقے کا نام روشن کر سکیں۔