Q جے یو آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات جاری

ہفتہ 28 ستمبر 2024 18:00

آ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2024ء) مرکزی انتخابات 29 ستمبر کو پشاور میں ہونگے ۔انتخابات میں ملک بھر سے مرکزی کونسل کے ممبر شریک ہونگے ان خیالات کا اظہار ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات میں آئندہ پانچ سال کے لئے مرکزی امیر اور سیکریٹری جنرل کا چنا ہوگا ۔صوبہ کے پی ،بلوچستان ،سندھ اور پنجاب کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں ۔

صوبہ سندھ ،گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبہ کے پی سے آئندہ پانچ سال کے لئے سنیٹر مولانا عطا الرحمان امیر اور مولانا عطا الحق درویش سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں ۔صوبہ بلوچستان سے سنیٹر مولانا عبدالواسع امیر اور مولانا محمود شاہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں ۔صوبہ پنجاب سے مولانا محمود میاں امیر جبکہ حافظ نصیر احرار سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں ۔

ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ صوبہ سندھ سے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی امیر اور مولانا راشد سومرو سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں ۔اسلام آباد سے مفتی اویس عزیز امیر اور مفتی عبداللہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں گلگت سے مولانا ولی الرحمان امیر جبکہ بشیر احمد قریشی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ۔