مہنگی بجلی، گیس، پٹرول، ناروا ٹیکس قومی معیشت کا پہیہ جام کرچکے ہیں
اسمبلیاں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بجائے سیاسی بحران گھمبیر بنارہی ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی بالادستی کیلئے معاشرے میں انجینئرڈ انتشار حقیقت میں آئینِ پاکستان سے بغاوت ہے، نائب امیرجماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ
ثنااللہ ناگرہ منگل 1 اکتوبر 2024 19:58
(جاری ہے)
آئین کی حدود کی پابندی تمام اسٹیک ہولڈرز پر لازم ہے۔ قانون توڑنا، عوام کے جمہوری انتخابی حق پر ڈاکہ زنی، انسانوں کو زبردستی لاپتہ کردینا اور اسٹیبلشمنٹ کی بالادستی کے لیے معاشرہ میں انجینئرڈ انتشار حقیقت میں آئینِ پاکستان سے بغاوت ہے۔
فلسطین، مقبوضہ جموں و کشمیر، لبنان اور یمن پر امریکہ اور یورپ کی آشیرباد کے ساتھ اسرائیلی صیہونی دہشت گردی مذاہب کے درمیان فساد اور پوری دُنیا میں جنگ کی آگ کو بھڑکا رہی ہے۔ عالمی اداروں اور عالمی قیادت کو تعصبات کی مجرمانہ غفلت اور جانبداری ترک کرکے دُنیا بھر کے انسانوں کو محفوظ بنانا ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے وزیرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کے مطابق حکومت معاشی بہتری کا کنٹرولڈ ڈھنڈورا پِیٹ رہی ہے۔ مہنگی بجلی، گیس، پٹرول، ناروا ٹیکس قومی معیشت کا پہیہ جام کرچکے ہیں۔ دکاندار، عام بزنس مین، صنعتیں بے کار ہورہے ہیں؛ بیروزگاری بڑھ رہی ہے جس سے جرائم، لاقانونیت، منشیات اور نفسیاتی بیماریوں کا پھیلاؤ عروج پر ہے۔ قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیاں ملک کو سیاسی اقتصادی بحرانوں سے نکالنے کی بجائے سیاسی بحران گھمبیر بنارہی ہیں۔ جماعتِ اسلامی قومی سیاسی محاذ پر قومی ڈائیلاگ، فلسطین، کشمیر، لبنان، یمن پر مسلط استعماری دہشت گردی کے مقابلہ میں اتحادِ اُمت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومتی بدعہدی کے خلاف میدانِ عمل میں برسرِ پیکار ہے۔ عوام جماعتِ اسلامی کا ساتھ دیں، ملک و مِلت بحرانوں سے نجات پائیں گے اور ریاست میں اتحاد، خوشحالی، آئین و قانون کی فرمانروائی آئے گی۔ یکم سے 07 اکتوبر تک فلسطین، لبنان کے عوام کیساتھ قومی یکجہتی کا اظہار ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ، دو چینی شہری ہلاک
-
اغواء کا جھوٹ سامنے آگیا، بتایا جائے علی امین گنڈاپور نے یہ ڈرامہ کیوں کیا؟ عطا تارڑ
-
خیبرپختونخواہ ہاؤس سے اکیلا نکلا، ایک روپیہ جیب میں نہیں تھا، علی امین گنڈاپور
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخواہ اسمبلی پہنچ گئے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی اجلاس؛ وزیراعلٰی کی کمشدگی سے متعلق قرارداد منظور
-
سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے صوبے میں وفاقی نمائندوں، آئی جی اور چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا
-
اسرائیل نے غزہ اور بیروت پر حملے تیز کر دیے
-
شیخ رشید احمد نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا
-
Redmi 14C: جہاں سجیلا ڈیزائن، وسیع ڈسپلے اور ہموار کارکردگی اہم خصوصیات ہیں
-
اسرائیل نے حملہ کیا تو رد عمل شدید ہو گا، ایران
-
’کے پی ہاؤس سے باہر نکلنے کی تصویر میری ہے‘
-
پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کی رہائی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.