کرکٹ میچوں کے موقع پر ہوٹلوں اورریستورانوں کو کھانوں اورسہولتوں کا معیاربہتربنانے کی ہدایت

بدھ 2 اکتوبر 2024 16:44

کرکٹ میچوں کے موقع پر ہوٹلوں اورریستورانوں کو کھانوں اورسہولتوں کا ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2024ء) ملتان میں کرکٹ ٹیسٹ سیریز کے موقع پراورانگلینڈکی کرکٹ ٹیم کی آمد پر ہوٹلوں اورریستورانوں پر سیاحوں کی متوقع آمد ورفت کے حوالے سے سیکرٹری سیاحت پنجاب فرید احمد تارڑ کی ہدایت پرایڈیشنل سیکرٹری پنجاب/کنٹرولرڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز میڈم صدف ظفر اور ڈپٹی کنٹرولر(ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ)سکندرحیات نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز ریجنل آفس ملتان کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران کنٹرولر نے دفتر کی کارکردگی کاجائزہ لیا اورہدایت کی کہ انگلینڈ کی ٹیم کی آمد سے قبل ہاسپیٹیلٹی سیکٹر کے دونوں اہم شعبوں ہو ٹلوں ا وریستورانوں پر سہولیات کاجائزہ لیں اورتمام ایس اوپیز پر سختی سے عمل کروائیں ۔انہوں نے کہاکہ کھانے اورسروس کی سہولت معیاری ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :