حزب اللہ کے مجاہدین اور فلسطین اور لبنان کے مسلمان کامیابی سے ہمکنار ہونگے ،اطہر مشہدی

جمعرات 3 اکتوبر 2024 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2024ء) جعفریہ آرگنائزیشن کے تحت عظیم مجاہد سید حسن نصر اللہ شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آئی آر سی امام بارگاہ فیڈرل بی ایریا میں منعقد ہوا جس سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ حزب اللہ کے مجاہدین اور فلسطین اور لبنان کے مسلمان کامیابی سے ہمکنار ہونگے ۔

(جاری ہے)

ان رہنماؤں نے شہید حسن نصر اللہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ اسلام کے وہ عظیم مجاہد ہیں جنہوں نے بیداری امت کیلئے بڑھ چرھ کر کام کیا غزہ ہو یا لبنان یمن ہو یا شام تمام مسلمانوں کو یکجاہوکر باطل نظام و نظریہ کے خلاف جدوجہد کی دعوت دی ۔

حسن ظفر نقوی ،کلیم اختر کلیم ،نہال ہاشمی ،شاہی سید ،محمد حسین محنتی اور دیگرمذاہب کے پیروکاران اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئیجعفریہ آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل علامہ اطہر حسین مشہدی ،چیئرمین عسکری دیوجانی ،صدر حسن صغیر عابدی اور دیگر اراکین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا بعد ازاں شہید کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی اور مسلمانوں کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔