جمہوریت میں حکومت بنانا نسبتاً آسان کام ہے حکومت چلانا مشکل کام ہے، منظور احمد وٹو

FatehUllah Nawaz فتح اللہ نواز جمعہ 4 اکتوبر 2024 17:24

حویلی لکھا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر 2024ء ) سابق وزیراعلی پنجاب سینئر بزرگ سیاستدان میاں منظور احمد وٹو نے اپنی آبائ رہائشگاہ وٹو ہاوّس وساوے والا میں کالم نگار چوھدری فتح اللہ نواز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  موجودہ سیاسی تناظر پہ گفتگو کی کہ وہ قطعاً کسی بھی سیاسی جماعت یا سیاسی شخصیت پہ حکومتی سطح پہ پابندی  جیسے اقدامات کے حق میں نا ہیں ناہی یہ جمہوری طرزِ عمل ہے،آئنی عدالتوں کے قیام بارے انہوں نے کہا کہ اس پہ اُن کا بھی وہی موّقف ہے جو اُنکی جماعت پیپلز پارٹی کا ہے،منظور احمد وٹو نے بتایا کہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومتی سیٹ اپ کا اہم ترین حصہ ہے ان سے بجٹ سمیت دیگر کئ حکومتی امور بارے مشاورت نا کرنا درست قدم نا ہے اس سے سیاسی اتحاد میں دراڑیں پڑنے کے خدشات پیدا ہوتے ہیں ن لیگ کو چائیے کہ قدم پھوک پھوک کے رکھے،میاں منظور وٹو نے کہا کہ وہ عمر کے اس حصے اور خرابی صحت کے باوجود سیاسی سفر کو جاری رکھیں گے۔