اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے، ٹرمپ

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 16:20

اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے، ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2024ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ رواں ہفتے اسرائیل کے خلاف تہران کے میزائل حملے کے جواب میں ایران کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ نہ بنائے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ یہ سب سے جنونی باتوں میں سے ایک ہے جو میں نے کبھی سنی ہے۔ میرا مطلب ہے کہ ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ (ایران کی)جوہری ہتھیار ہیں اور اس پر انھوں نے (بائیڈن نی)جوہری تنصیبات کو بم باری کیے بغیر چھوڑ دینے کا مطالبہ کیا میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ صحیح جواب نہیں ہے، یہ جواب پاگل پن ہے، عنقریب وہ(ایران)جوہری ہتھیار حاصل کر لیں گے جس کے بعد ہمارے لیے بڑی مشکل ہو گی۔