قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

پیر 7 اکتوبر 2024 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2024ء) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ، ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سہیل سلطان این اے 4 سوات سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

سہیل سلطان انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے خیبرپختونخواہ میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تھے ،سوات سے ایک شہری نصراللہ خان نے سپیکر کو ریفرنس بھیجا تھا کہ سہیل سلطان نے سرکاری ملازمت چھوڑنے کے بعد دو سال کی مدت پوری کیے بغیر انتخاب لڑا ، دوران تفتیش یہ ثابت ہوا ہے کہ سہیل سلطان نے غلط بیانی کی اور دو سال کی مدت پوری ہونے سے پہلے انتخاب میں حصہ لیا ۔

سہیل سلطان کی غلط بیانی ثابت ہونے کے بعد ان کے خلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوایا گیا ہے۔