حکو مت چھوٹے کاروبار اور صنعتو ں کے مسا ئل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ،فضل مقیم
خیبر پختو نخو اکی دہشت گردی سے متاثرہ بزنس کمیو نٹی کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کیا جا ئے ،صدر سرحد چیمبر
پیر 7 اکتوبر 2024 22:46
(جاری ہے)
ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ اورسر حد چیمبر کے سابق صدر انجینئر مقصود انور پرویز، سابق سینئر نائب صدر عمران خان مہمند، اورنگزیب مہمند، ایسوسی ایشن کے اراکین اور چھوٹے کارخا نہ دار وفد میں شامل تھے۔
وفد نے سر حد چیمبر کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔ ایسو سی ایشن کے وفدنے اسموقع پر بے شمار مسائل کی نشاندہی کی جس میں بجلی، گیس، پراپرٹی ٹیکس اور دیگر سر فہر ست تھے جو کہ صوبے میں صنعتی ترقی میں ایک بڑی روکاٹ ہیں۔سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم نے اجلاس کے دوران اٴْٹھا ئے جا نے والے تما م مسائل کو کافی توجہ سے سنا اور یقین دلا یا ہے کہ وہ ان تمام مسائل کو متعلقہ حکام کے ساتھ مو ثر ا ند از میں اٴْٹھا کر حل کر انے کی بھر پور کوشش کر یگے ۔ اس موقع پر خطا ب کر تے ہو ئے سر حد چیمبر کے صدرفضل مقیم نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروبار اور صنعتوں نے ملک وصو بے کی معا شی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حلکر انے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا ئیگی۔ سر حد چیمبر کے صدر نے تمام مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے تاجروں کے درمیان اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سر حد چیمبر کے صدرفضل مقیم نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہا کہ وہ کاروباروصنعتو ں اور تجا رت میں آسانی پید ا کر نے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے کاروبار اور صنعتوں کو جاری رکھنے پر خیبر پختونخوا کے تاجروں کی تعریف کی۔ چیمبر کے صدر نے دہشت گر دی سے متاثرہ کاروبار اور صنعتوں کے لیے خصوصی مالی مراعاتی پیکج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ قبل ازیں ایسوسی ایشن کے صدر وحید عارف اعوان اور سرپرست اعلیٰ انجینئر مقصود انور پرویز اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اورسر حد چیمبر کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.