Live Updates

حکو مت چھوٹے کاروبار اور صنعتو ں کے مسا ئل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے :سرحد چیمبر

پیر 7 اکتوبر 2024 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2024ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے حکومت اور متعلقہ اٹھارٹیزسے پٴْر زور مطا لبہ کیا ہے کہ وہ خیبر پختو نخوا میں معاشی ترقی و خو شحا لی ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے چھوٹے پیمانے پر کاروبار اور صنعتوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ ان خیالات کا اظہا رانھو ںنے گذشتہ رو ز سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کوہاٹ روڈ پشاور کے صدر وحید عارف اعوان کی قیادت میںچھو ٹے کار خا نہ داروں کے وفد سے ملا قات کے دور ان کیا۔

اس موقع پرسر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، نائب صدر شہریار خان، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران محمد ندیم، آفتاب اقبال، محمد اشفاق اور حمودالرحمٰن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ اورسر حد چیمبر کے سابق صدر انجینئر مقصود انور پرویز، سابق سینئر نائب صدر عمران خان مہمند، اورنگزیب مہمند، ایسوسی ایشن کے اراکین اور چھوٹے کارخا نہ دار وفد میں شامل تھے۔

وفد نے سر حد چیمبر کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔ ایسو سی ایشن کے وفدنے اسموقع پر بے شمار مسائل کی نشاندہی کی جس میں بجلی، گیس، پراپرٹی ٹیکس اور دیگر سر فہر ست تھے جو کہ صوبے میں صنعتی ترقی میں ایک بڑی روکاٹ ہیں۔سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم نے اجلاس کے دوران اٴْٹھا ئے جا نے والے تما م مسائل کو کافی توجہ سے سنا اور یقین دلا یا ہے کہ وہ ان تمام مسائل کو متعلقہ حکام کے ساتھ مو ثر ا ند از میں اٴْٹھا کر حل کر انے کی بھر پور کوشش کر یگے ۔

اس موقع پر خطا ب کر تے ہو ئے سر حد چیمبر کے صدرفضل مقیم نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروبار اور صنعتوں نے ملک وصو بے کی معا شی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حلکر انے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا ئیگی۔ سر حد چیمبر کے صدر نے تمام مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے تاجروں کے درمیان اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سر حد چیمبر کے صدرفضل مقیم نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہا کہ وہ کاروباروصنعتو ں اور تجا رت میں آسانی پید ا کر نے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے کاروبار اور صنعتوں کو جاری رکھنے پر خیبر پختونخوا کے تاجروں کی تعریف کی۔ چیمبر کے صدر نے دہشت گر دی سے متاثرہ کاروبار اور صنعتوں کے لیے خصوصی مالی مراعاتی پیکج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ قبل ازیں ایسوسی ایشن کے صدر وحید عارف اعوان اور سرپرست اعلیٰ انجینئر مقصود انور پرویز اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اورسر حد چیمبر کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات