گورنمنٹ گرلزہائرسیکنڈری اسکول عمربلاک علامہ اقبال ٹاون لاہور میں کریکٹربلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین واک کا انعقاد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 8 اکتوبر 2024 00:26

گورنمنٹ گرلزہائرسیکنڈری اسکول عمربلاک علامہ اقبال ٹاون لاہور میں ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 07 اکتوبر 2023ء) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول عمر بلاک علامہ اقبال ٹاون لاہور میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم مزاحمت کے موقع پر  یکجہتی فلسطین واک کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

طالبات اور اساتذہ نے فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے بڑی تعداد میں واک میں شرکت کی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔

شرکاء نے اسرائیل کی سفاکیت اور بربریت کے خلاف اور فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے بھی لگائے گئے۔ اساتذہ اور طالبات نے پوسٹرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی مظالم قتل وغارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی واک میں شریک اساتذہ اور طالبات نے بھرپور ملی جوش وجذبے کے ساتھ فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
گورنمنٹ گرلزہائرسیکنڈری اسکول عمربلاک علامہ اقبال ٹاون لاہور میں ..