
اکتوبر 7 برسی: اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن پر زور
یو این
منگل 8 اکتوبر 2024
00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اکتوبر 2024ء) 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کی پہلی برسی کے موقع پر اقوام متحدہ کے حکام نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد مزید تشدد کو جنم دیتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں سبھی کو کشیدگی کے خاتمے کا عہد کرنا ہو گا۔
مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر نے اسرائیل اور دنیا کی اجتماعی یادداشت پر گہرے گھاؤ چھوڑے ہیں۔
ایک سال کے بعد بھی ان حملوں کی سفاکیت کا پوری طرح اندازہ لگانا ممکن نہیں۔
انہوں نے حماس کی قید میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے اور اب لبنان کے لوگوں کو بھی بے پایاں تکالیف کا سامنا ہے۔
(جاری ہے)
موت، تباہی اور بے گھری
اقوام متحدہ
کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے اس دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف حماس کے حملوں کے بعد ایک سال کے عرصہ میں خطے نے بڑے پیمانے پر موت، تباہی اور بے گھری دیکھی ہے جبکہ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ سمیت خطے بھر میں انسانی تکالیف کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔
مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور غزہ میں قید یرغمالیوں کو بلاتاخیر رہا کرنے کی ضرورت ہے۔ تنازعات کا سفارتی حل نکالنے کے لیے فریقین کو آپس میں بات چیت شروع کرنا ہو گی۔جنگ نہیں امن
فائلیمن یانگ نے کہا ہے کہ جنگ کے ذریعے پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون سلامتی کونسل و جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کی بنیاد پر دو ریاستی حل سے ہی یہ مسئلہ ختم ہو سکتا ہے۔
یہی طریقہ اسرائیلیوں، فلسطینیوں اور درحقیقت پورے خطے کو طویل مدتی امن اور سلامتی کی ضمانت دے سکتا ہے۔انہوں نے اسرائیل، حماس اور حزب اللہ سمیت خطے میں حالیہ تنازع کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے شہریوں کو تحفط دیں اور ضرورت مند لوگوں تک انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی یقینی بنائیں۔
مزید اہم خبریں
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہوگی کہ صوبے میں تبدیلی آئے
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.