9 مئی: صنم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

منگل 8 اکتوبر 2024 21:06

9 مئی: صنم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2024ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاویدسمیت دیگر ملزمان کے مقدمات پر سماعت کرتے ہوئے بار بار عدالت میں پیش نہ ہونے پر صنم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز عدالت نے صنم جاوید کے وکیل کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے سے متعلق حاضری معافی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے اور آئیدہ پیشی پر ضمانتوں پر رہا ہونے والے تمام ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔