محکمہ صحت کے اعلی آفیسرز کیخلاف درخواست دینے کا ڈراپ سین، درخواست گزار محکمے کے کرپٹ ڈرگ انسپکٹر کا بھائی نکلا

بدھ 9 اکتوبر 2024 17:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2024ء) محکمہ پرائمری اینڈ سکنڈری ہیلتھ کے اعلی آفیسرز کے خلاف درخواست دینے کا ڈراپ سین۔ درخواستگزار محکمے کے کرپٹ ڈرگ انسپکٹر کا بھائی نِکلا۔ عمران فاروق نامی درخواست گزار کا ایک کرپٹ ڈرگ انسپکٹر شہباز فاروق کے بھائی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ صحت پرائمری سکینڈری کے سپیشل سیکرٹری کی جانب سے ڈرگ انسپکٹر شہباز فاروق کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

محکمے نے ڈرگ انسپکٹر شہباز فاروق کو پچاس لاکھ روپے رشوت کے الزام میں نوکری سے برخواست کر دیا تھا۔ڈرگ انسپکٹر نے حافظ فارمیسی کے مالک کو ڈرا دھمکا کر پیسے بٹورے تھے۔کرپٹ ڈرگ انسپکٹر نے زبردستی فارم 5 پر دستخط اور انگوٹھے لگوائے۔ ڈی جی ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر محمد سہیل نے کہاکہ تمّام ڈرگ انسپکٹرز اپنی اور محکمہ کی ساخت کا خیال رکھیں۔اگر کوئی ڈرگ انسپکٹر مارکیٹ میں رشوت لینے کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :