پنجاب بھرمیں 1327ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1394زخمی ہوئے

بدھ 9 اکتوبر 2024 19:29

پنجاب بھرمیں 1327ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1394زخمی ہوئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1327ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں639افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔755معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں761ڈرائیوز،58کم عمرڈرائیور، 449مسافراور195پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ286ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت308متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد100حادثات میں106متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ90حادثات میں 89 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1405متاثرین میں 1168مرد اور237خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 250افراد کی اوسط عمر18سال سے کم754افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ401زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1216موٹرسائیکلز،72آٹورکشے،116کاریں،27وین12مسافر بسیں،31ٹرک اور101دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔