ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کیلئے جوریڈکشن کی تبدیلی کی سہولت فراہم کر دی

آئرس پورٹل پر ٹیکس گزاروں کے لیے جوریڈکشن کی تبدیلی کا آپشن متعارف کرایا گیا

بدھ 9 اکتوبر 2024 20:22

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کیلئے جوریڈکشن کی تبدیلی کی سہولت فراہم کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2024ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کیلئے جوریڈکشن کی تبدیلی کی سہولت فراہم کر دی ۔ایف بی آر نے اپنے آئرس پورٹل پر ٹیکس گزاروں کے لیے جوریڈکشن کی تبدیلی کا آپشن متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

اب ٹیکس گزار آن لائن سیکرٹری جوریڈکشن کی منظوری کے بعد اپنی جوریڈکشن تبدیل کر سکیں گے جبکہ اس سے قبل انہیں تحریری درخواست دینا پڑتی تھی۔جوریڈکشن کی تبدیلی کے لیے سینکڑوں درخواستیں زیر التوا ء تھیں جس کی وجہ سے ٹیکس گزاروں کو آڈٹ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔آن لائن درخواست موصول ہونے سے جوریڈکشن کی تبدیلی جلد ممکن ہو گی۔

متعلقہ عنوان :