سردارعبدالرحیم کاالٰہی بخش سومرو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعرات 10 اکتوبر 2024 17:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے ملک کے سینئر سیاستدان سابق قومی اسمبلی کے اسپیکر الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم الٰہی بخش سومرو کے ورثا سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ، اپنے جاری تعزیتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ مرحوم الٰہی بخش سومرو کی ملک کی سیاست میں اہم کردار تھا وہ سینئر پارلیمینٹرین تھے ، قومی اسمبلی کے اسپیکر شپ کے دوران انہوں نے قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا ، اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔