
قبائلی اضلاع کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے، اسد قیصر
صوبہ خیبر پختونخواہ اور عوام کو اپنا حق نہیں دیا جا رہا ہے، ہم اتنے کمزور ہو چکے کہ ہر چیز بندوق اور زبردستی سے کرنا پڑتی ہے، رہنماء پی ٹی آ ئی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 11 اکتوبر 2024
11:32

(جاری ہے)
فاشسٹ حکومت بتائے زور زبردستی سے کون سی قانون سازی ہوتی ہے؟ ۔
ہم ان کو عدلیہ پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، تمام بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ ہمارے اراکینِ اسمبلی کو 20، 20 کروڑ روپے کی آفرز کی گئیں مگر ہمارا کوئی ایم این اے نہیں ٹوٹے گا۔ہمارے اراکینِ اسمبلی نے بتایا ہے کہ ان پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے۔حکومت ہوش کے ناخن لے اوراپنی مرضی کی ترامیم کرنے سے باز رہے ۔ ہم آئین و قانون کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔خیبرپختونخواہ ہاﺅس کو بند کرنا انتہائی قاببل افسوس ناک واقعہ تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا تھا کہ خیبرپختونخواہ ہاﺅس میں رینجرز نے چھاپا مارا، یہ قابل افسوس اور قابل مذمت تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ ہمارے وزیراعلیٰ کو اغواءکیا گیا تھا جو کہ پورے صوبے کی توہین تھی۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت آئین و قانون کاخیال نہیں رکھ رہی۔ حکومت صرف زور اور دباﺅ کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کاخیال ہے کہ یہ حملہ ہوا اور بس ختم ہوجائے گا تو یہ غلط فہمی ہے اس معاملے پر خیبرپختونخواہ اسمبلی اجلاس جلد بلایا جائیگا۔اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ترمیم زور اور زبردستی سے پاس نہیں ہوگی۔ ہم جرات اور ہمت کے ساتھ حالات کامقابلہ کریں گے۔ ہم پرامن لوگ ہیں اور کسی طور پر اپنی حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.