اس وقت بھی جرگے کے تاریخی میدان میں لاکھوں افراد کی موجودگی غیور عوام کی قومی دلیری اور سیاسی بیداری کا ثبوت ہیپشتون افغان ملت کو امید ہے ،

# خوشحال خان کاکڑ

جمعہ 11 اکتوبر 2024 22:40

Qخیبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ خیبر کے تاریخی سرزمین پر پشتون قومی جرگہ کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیچین کے بارڈر سے لیکر کراچی تک، کشمیر سے لیکر طور ختم تک تمام علاقوں سے ہزاروں افراد پر مشتمل وفود شرکت کررہے ہیں اس وقت بھی جرگے کے تاریخی میدان میں لاکھوں افراد کی موجودگی ہمارے غیور عوام کی قومی دلیری اور سیاسی بیداری کا ثبوت ہیپشتون افغان ملت کو امید ہے کہ جرگے کے اکابرین دور رس نتائج کے حامل فیصلے کرینگے وفاقی حکومت کی مرضی و منشا اور ہدایت پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے جرگے کے رضاکاروں اور شرکا پر قاتلانہ حملے، شدید فائرنگ، سامان کو جلانے، راستے بند کرنے، 5 نوجوانوں کی شہادت اور لاتعداد زخمی کرنے کے وحشت و بربریت کے المناک واقعات پشتون افغان ملت کبھی نہیں بھولے گی اور اپنے ان عظیم شہدا کی قربانیوں کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینگے حکمران اور ان کے کاسہ لیس اور ادارے عقل سلیم سے کام لیں اور غیور پشتون افغان ملت کو دیوار سے لگانے کی پالیسی ترک کریں ورنہ انہیں پچھتانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

وہ خیبر قومی جرگے کے کیمپوں میں میڈیا، مختلف اضلاع کے قبائلی وفود، سیاسی رہنماں و کارکنوں اور خواتین کے وفود سے ملنے کے موقع پر بات چیت کررہے تھے اس موقع پر پارٹی کے شریک چیئرمین مختار خان یوسفزئی، سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا، ڈپٹی چیئرمین حمید خان ، جنرل سیکریٹری خورشید کاکاجی، مرکزی سینئر سیکریٹری سید قادر آغا، مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمد عیسی روشان سمیت پارٹی کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما اور درجنوں کارکن ان کے ساتھ تھے۔

پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا کہ پشتون افغان ملت کو تاریخ کی بدترین بقا وپناہ کی صورتحال درپیش ہے مسلط جعلی دہشتگردی، بدامنی، ان کی جاری نسل کشی کے اذیت ناک صورتحال کے باعث ان کا قتل عام جاری ہے سیاسی، معاشی، ثقافتی اور قومی محکومی اور جغرافیائی طور پر تقسیم اور ان کے سالانہ کھروبوں روپے کے وسائل کی لوٹ مار نے انہیں تنزلی کے انتہائی درجے پر پہنچا دیا ہے اور اس سنگین صورتحال سے نجات کیلئے پشتون افغان ملت کو ہر قسم کے مفادات اور اختلافات سے بالا تر ہوکر قومی ایجنڈے پر متفق اور متحد ہونا ہوگا اور اس تاریخی جرگے کے اکابرین و عمائدین ضرور اس قومی فرض کو پورا کرینگے۔

پشتونخوانیپ اس قومی جرگے کو کامیاب بنانے اور ان کے فیصلوں پر عملدر آمد کیلئے جدوجہد کے ہر مرحلے پر صف اول کا کردار ادا کریگی جبکہ قومی جرگہ اپنے ملت کو ان تمام اذیت ناک مشکلات سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ ہماری آبادی کی آدھے حصے خواتین کے حقوق کے تحفظ کو بھی ترجیح دے گی اور اعلی انسانی، اسلامی اور پشتنی اقدار و روایات کی روشنی میں خواتین کی قومی تحریک میں فعال کردار اور ان کے ہر شعبہ زندگی میں حقوق کے تعین اور تحفظ کیلئے بھرپور جدوجہد کریگی اور ہمارے غیور خواتین کو منفی روایات اور منفی رواجوں کے بھینٹ نہیں چھڑنے نہیں دیگی۔