10لاکھ تاوان کے لیے 6سالہ کمسن بچی اغواء۔شیخوپورہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کروا لیا

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ ہفتہ 12 اکتوبر 2024 17:17

شیخوپورہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12اکتوبر 2024) شیخوپورہ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ بستی بلوچاں کے رہائشی اسلم مسیح نے اطلا ع دی کہ میری 6سالہ کمسن بچی (نینسی) جو کہ قریب 3بجے دن گھر سے آئس کریم لینے باہر گئی جو کہ کافی دیر ہو گئی واپس نہ آئی۔اسی دوران بیرون ملک نمبر سے کسی نامعلوم شخص نے فون کر کے ہم سے بچی کی بحفاظت واپسی کے لیے 10لاکھ روپے تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپوربلال ظفر شیخ نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ، ایس ڈی پی او سٹی سرکل،ایس ایچ ا وتھانہ اے ڈویژن کی سربراہی میں مختلف انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے کر واقع کا فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہو ئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ں کو بروئے کار لاکرجد ید ٹیکنالوجی کی مدد سے استفادہ حاصل کر تے ہو ئے ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے مغویہ بچی کی اپنی اور عام شہریوں کی جانوں کو بھی مدنظر رکھتے ہو ئے بڑی مہارت کے ساتھ نہایت قلیل وقت میں نہ صر ف ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیابلکہ ان کے قبضہ سے کمسن بچی (نینسی بعمر 6سال) کو بحفاظت بازیاب کر والیا۔

(جاری ہے)

اور ملزمان کے قبضہ سے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی۔دوران انٹروگیشن ملزمان   1۔انیس ولد انور مسیح سکنہ بھکھی 2۔سفیان ولد انور مسیح سکنہ بھکھی 3۔ ذیشان ولد انور سکنہ بھکھی4.۔ سلمان ولد مشتاق سکنہ بھکھی نے تسلیم کیا کہ ہم بچی کو تاوان کی رقم حاصل کر نے کے لیے اغواء کیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ نے بچی کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کیا۔

جس پر بچی کے والد ین نے بچی کی بحفاظت واپسی پر ڈی پی او شیخوپورہ  بلال ظفر شیخ اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ کو پھولوں کے ہار اور گلدستے دیئے شیخوپورہ پولیس اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ پولیس ملزمان کو کڑی کڑی سے سزا دلوانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھے گی۔