اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا معروف اداکار عابد کشمیری کے انتقال پر تعزیت

ہفتہ 12 اکتوبر 2024 23:25

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا معروف اداکار عابد کشمیری کے انتقال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معروف اداکار عابد کشمیری المعروف گلو بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عابد کشمیری کا شمار پاکستان ٹیلی ویڑن کے نامور اداکاروں میں ہوتا تھا۔معروف اداکار عابد کشمیری کی پاکستان ٹیلی ویڑن ، فلم ، ریڈیو اور تھیٹر کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطائ فرمانے کی دعا کی۔