مظفرگڑھ: بھکاری بنانے کیلئے 5 ماہ قبل اغواء کیا گیا معذور لڑکا بازیاب

معذور لڑکے کو شاہ جمال سے اغواء کر کے ضلع گجرات لے جایا گیا تھا‘والدین کے حوالے

اتوار 13 اکتوبر 2024 12:10

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2024ء) مظفرگڑھ سے بھکاری بنانے کے لیے 5 ماہ قبل اغواء کیا گیا معذور لڑکا بازیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات سے لڑکے کو بازیاب کرا کر اغواء کار خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ معذور لڑکے کو شاہ جمال سے اغواء کر کے ضلع گجرات لے جایا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد رحمٰن کے اغواء کا مقدمہ تھانہ شاہ جمال میں درج تھا، بازیاب کیے گئے لڑکے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :