
لبنان: یونیفیل نے امن کاروں پر حملوں کی اسرائیل سے وضاحت طلب کر لی
یو این
اتوار 13 اکتوبر 2024
22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اکتوبر 2024ء) اسرائیل کی فوج نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) کے اڈے کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا ہے۔ حملہ آور ٹینکوں کی گولہ باری سے 15 اہلکار متاثر ہوئے ہیں جبکہ یونیفیل نے اسے بین الاقوامی قانون کی پامالی قرار دیا ہے۔
یونیفیل کی طرف سے جاری کیے گئے ایک تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی تین پلاٹون کو بلیو لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان میں داخل ہوتے بھی دیکھا گیا ہے۔
بلیو لائن اسرائیل اور لبنان کے درمیان عارضی سرحد ہے جس کی نگرانی اقوام متحدہ کے امن کاروں کی ذمہ داری ہے۔
یونیفیل نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح اسرائیل کی فوج کے دو مرکاوا ٹینک رامیہ میں اس کے اڈے کا مرکزی دروازہ توڑ کر زبردستی اندر آ گئے۔
(جاری ہے)
اس پر یونیفیل کے حکام نے رابطوں کے طے شدہ طریقہ کار سے کام لیتے ہوئے اس واقعہ کی شکایت کی اور کہا کہ اسرائیلی فوج کی موجودگی سے امن کاروں کو خطرہ لاحق ہے۔
اسرائیل
کے ٹینک تقریباً 45 منٹ تک اڈے کے احاطے میں رہنے کے بعد واپس چلے گئے۔ اپنی موجودگی کے دوران انہوں نے متعدد گولے بھی برسائے جن کا دھواں کیمپ میں داخل ہونے سے یونیفیل کے 15 اہلکاروں کو جلد پر کھجلی اور معدے میں سوزش کی شکایت ہو گئی۔ متاثرہ اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔امن فورس پر متواتر حملے
گزشتہ دنوں بھی اسرائیلی فوج نے یونیفیل کی چیک پوسٹوں پر حملے کیے تھے جن میں اس کے پانچ امن کار زخمی ہوئے جبکہ تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
علاوہ ازیں، جمعے کو نقورہ میں یونیفیل کے ہیڈکوارٹرپر فائرنگ کی گئی جس میں ایک اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ فائرنگ کس جانب سے کی گئی۔ اسی رات رامیہ میں یونیفیل کے احاطے کی عمارتوں کو قریبی علاقے میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے نقصان پہنچا تھا۔
ہفتے کو اسرائیل کی فوج نے یونیفیل کے ایک قافلے کو راستے میں روک لیا تھا جس کے باعث وہ اپنا مشن مکمل نہ کر سکا۔
فورس کی جانب سے اسرائیل کی فوج کو اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور املاک کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے اور کسی بھی طرح کے حالات میں اقوام متحدہ کی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے حوالے سے اس کی ذمہ داریاں یاد دلائی گئی ہیں۔
قرارداد 1701 کی خلاف ورزی
یونیفیل نے کہا ہے کہ امن کاروں پر دانستہ حملہ اور اقوام متحدہ کی حدود میں داخلہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 (2006) کی سنگین پامالی ہے۔
امن فورس کو اپنی علاقائی حدود میں آزادانہ نقل و حرکت کی ذمہ داری دی گئی ہے اور اس پر قدغن لگانا بھی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔اقوام متحدہ کے مشن نے اسرائیل کی فوج سے حالیہ واقعات پر وضاحت طلب کر لی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.