مانگامنڈی: اللہ دیتہ شہید روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا

روڈ ٹوٹنے کی وجہ سے گزرنے والوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے،علاقہ مکین سراپا احتجاج

پیر 14 اکتوبر 2024 13:10

مانگامنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2024ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ مانگا منڈی اللہ دیتہ شہید روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا، روڈ ٹوٹنے کی وجہ سے گزرنے والوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے۔روڈ پر کھڈے بننے سے گاڑیاں موٹرسائکلیں تباہ ہونے لگی ۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایم این اے ملک افضل کھوکھر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 ، ایم پی اے ملک انس محمود پی پی 166 کے حلقہ مانگامنڈی کے نواحی گاؤں چاہ تمولی نمبر1 چاہ تمولی نمبر 2 گاؤں جئے کا ٹبہ کو جانے والا یہ اللہ دیتہ شہید روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ چکا ہے اور روڈ کی کشادگی بہت کم ہے جسکی وجہ علاقہ مکینوں کو آمد رفت میں بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہے، علاقہ بھر کی سیاسی سماجی فلاحی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر لاہور، وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کو کھلا کشادگی کیساتھ تعمیر نو کیساتھ بنایا جائے تاکہ شہریوں کی پریشانی کا ازالہ ہو سکے۔