
طلبہ پر میڈم تھیف منسٹر کی پولیس کا تشدد، انتہائی شرم کا مقام ہے
ٹاؤٹ آئی جی پنجاب کی پولیس نے بےشرمی، بےحیائی کی تمام حدیں پار کر دیں، پی ٹی آئی کی لاہور میں طلبہ پر تشدد کی شدید مذمت
محمد علی
پیر 14 اکتوبر 2024
20:36

(جاری ہے)
یہ حکومت پاکستان کے ہر طبقے کے لیے ایک عذاب سے کم نہیں۔ ٹاؤٹ آئی جی پنجاب کی جانور پولیس نے بےشرمی، بےغیرتی، بےحیائی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔
ایک طرف ان سے گینگ ریپ کے ملزمان نہیں پکڑے جا رہے اور دوسری طرف یہ اس بربریت کیخلاف آواز اٹھانے والوں کو دھمکا رہے ہیں۔ کدھر ہے ٹک ٹاکر گینگ ؟ کیا اپنے بچوں کیساتھ بھی اس قدر غیرانسانی فعل پر یہ لوگ خاموش رہتے؟ ملک پر زبردستی مسلط شاہی ٹولے کے دور حکومت میں ظلم کے خلاف کھڑے ہونا ہی سب سے بڑا جرم ہے، یہاں مظلوم کے بجائے ظالم کو نوازا بھی جاتا ہے اور ریاستی ادارے اسے تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں۔ دوسری جانب لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع پنجاب کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی اطلاع کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے پنجاب کالج کے گلبرگ کیمپس کو سیل کرتے ہوئے کالج کی رجسٹریشن معطل کردی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے کا نوٹس لے لیا اور پنجاب کالج پہنچ گئے جہاں انہوں نے مشتعل طلبہ سے ملاقات کی۔ رانا سکندر حیات نے طلبہ کو انصاف کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ متاثرہ طالبہ کو ہر صورت انصاف دیا جائیگا اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔صوبائی وزیر تعلیم نے طلبا کو تمام مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ جبکہ پنجاب کالج کے مسلم ٹاﺅن اور ائیرلائن سوسائٹی سمیت دیگر کیمپسز میں بھی طلبا و طالبات نے مبینہ زیادتی کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے باعث گلبرگ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام رہی۔مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.